سعودی عرب کا گرین ٹیکسی سروس شروع کرنےکا فیصلہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ٹیکسیوں کا رنگ اور کرائے کا نظام تبدیل کیا جا رہا ہے۔سعودی عرب کی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق نئی ٹیکسیوں میں کرایہ کیش میں نہیں لیا جائے گا، نئے نظام کے مطابق ٹیکسی کرایہ موبائل ایپس یاکسی بھی مشینی ذرائع سے ادا کرنا ہوں گا۔

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں گرین ٹیکسیاں ہوائی اڈوں کے لیے مخصوص ہوں گی۔گرین ٹیکسی کِنگڈمز ایئر پورٹ سے شروع کی جائے گی، اس سروس کے لیے ڈرائیورز کو خصوصی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے نائب صدر فواز الشاہی کا کہنا ہے کہ اس سروس کے لیے دیگر پرائیویٹ ٹیکسیوں کے مالکان دلچسپی دکھا رہے ہیں جس کے ذریعے 10 ہزار ڈرائیورز مستفید ہوں گے۔فواز الشاہی کے مطابق ڈرائیورز کو 3 زبانوں عربی، انگریزی اور اردو میں ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ڈرائیورز اس سروس میں شامل ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں