دوسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کو 247 رنز سے شکست

میلبورن (مانیٹرنگ ڈیسک )آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 247 رنز سے شکست دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر آسٹریلیا کی پوری ٹیم 467 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں ہیڈ نے شاندا ر بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 114ر نز کی اننگ کھیلی جبکہ سمتھ 85 ، لیبوس چانگنے 63 ، وارنر 41 پینی 79 اور ویڈ نے 38 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنار نے 4 ، ٹم سوتھی نے 3کولن نے 2 اور بولٹ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

آسٹریلیا کے 467 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئی اور پوری ٹیم 148 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور یوں آسٹریلیا کو 319رنز کی برتری حاصل ہو گئی ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سکور ٹام لیتھام نے بنایا، انہوں نے 144 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی اور آوٹ ہو گئے جبکہ ان کے علاوہ ٹام بلینڈل 15 ، نیل ویگنار 18رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگ کا آغاز کیا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 468 رنز کا ہدف دیا جس میں وانر نے 38 ، برنز نے 35 اور ویڈ نے 30 رنز کی اننگ کھیلی ۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 468 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 240ر نز ہی بنا سکی اور آل آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئی جس میں صرف بلینڈل نے 121 رنز کی اننگ کھیلی لیکن ان کی سینچری بھی میچ میں کامیابی نہ دلوا سکی ۔ ان کے علاوہ نیکولز نے 33 واٹلنگ نے 22 اور سینٹنر نے 27 رنز بنائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں