گوتھیئن کانفرنس کے نوے سال مکمل ہونے کی یادگاری تقریب

اٹھائیس دسمبر کو چین کے صوبہ فوجیانگ میں گو تھیئن کانفرنس کے نوے سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک یادگاری تقریب منعقد ہوئی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہِ تشہیر کے سربراہ حوانگ گھون مینگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

چینی صدر شی چن پھنگ کے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کو مزید سمجھنے اور سیکھنے کی ضرورت ہے، گو تھیئن کانفرنس کےجذبے کو فروغ دیا جائے،گو تھیئن آرمی پولیٹیکل ورک کانفرنس کی روح پر عمل درآمد کرتے ہوئے نئے عہد میں مزید محنت سے کام کیا جائے۔

انہوں نے نئے عہد میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی جامع قیادت کے فیصلوں پر عمل سے اس کو مستحکم اور مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اختیارات اور مرکزی اور متحدہ قیادت کا تحفظ کیا جانا چاہیئے۔چینی صدر شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت کا عملی طور پر تحفظ کیا جانا چاہیے ،پارٹی کو اصولی و نظریاتی طور پرمضبوط بنایا جانا چاہیئےاور نظریے اور یقین کی ٹھوس بنیاد برقرار رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل انقلاب کے جذبے پر قائم رہیں اور خود انقلابی کے ذریعے عظیم معاشرتی انقلاب کو فروغ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں