سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی،سندھ حکومت کتوں کی ویکسی نیشن کے حوالے سے اقدامات میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے ،دادو،خیرپور،کشموراورنوشہروفیروزڈاگ بائٹ سے سب سے زیادہ متاثرہوئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی،سندھ میں یومیہ بنیادوں پر ہسپتالوں میں لائے جانے والے مریضوں میں کمی نا آسکی۔جناح ہسپتال کراچی میں کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کاگزشتہ سال کاریکارڈٹوٹ گیا،رواں سال کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ 10ہزار900افرادجناح ہسپتال لائے گئے جبکہ سول ہسپتال میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 9 ہزار سے زائد کیسز لائے جاچکے ہیں،انڈس ہسپتال میں بھی کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ 8 ہزار سے زائد افراد کو لایا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ حکومت کتوں کی ویکسی نیشن کے حوالے سے اقدامات میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے ،دادو، خیرپور،کشموراورنوشہروفیروزڈاگ بائٹ سے سب سے زیادہ متاثرہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں