صومالیہ کے دارالحکومت میں کار بم دھماکا،درجنوں افراد ہلاک

موغا دیشو(مانیٹرنگ ڈیسک )صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اورزخمی ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالی حکام کاکہنا ہے کہ دارالحکومت موغا دیشو میں مصروف بس سٹینڈ کے قریب کار بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بم کار دھماکا دارالحکومت کے انٹری پوائنٹ پر سکیورٹی چیک پوسٹ پرہواجبکہ ایک افسر کا کہناتھا کہ یہ ایک ٹرک دھماکا تھا۔عینی شاہد کا کہناتھا کہ دھماکااتنا شدید کا تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی ،دھماکے کے بعدجائے وقوعہ پر ہر طرف خون بکھر گیا اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ،عینی شاہد کاکہناہے کہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے ۔حکومت کے سینئرعہدیدار کاکہنا ہے کہ دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں