عمران خان کو کوئی دھمکی نہیں دی ‘ حریم شاہ مکر گئیں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کوئی دھمکی آمیز بیان جاری نہیں کیا، شیخ رشید کی ویڈیو ان کی دوست نے غصے کی وجہ سے جاری کی ہے۔

نجی ٹی وی سے دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا کہ ان کا کوئی ٹوئٹر اکاﺅنٹ نہیں ہے، ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے جاری ہونے والی باتوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے عمران خان سے متعلق دھمکی آمیز بیان یا ویڈیو جاری نہیں کی۔ عمران خان میرے لیڈر ہیں ، ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرسکتی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی بیان دیا ہے۔

حریم شاہ نے تصدیق کی کہ شیخ رشید والی ویڈیو حقیقت پر مبنی ہے، ویڈیو کال میں وہ صندل خٹک کے ساتھ بات کر رہے تھے جبکہ آڈیو کال میں میرے ساتھ بات کی ہے۔’ شیخ رشید کی ویڈیو میری دوست نے ناراضی کی بنا پر جاری کی ہے، اس کو غصہ تھا جس کی وجہ سے شیخ رشید کی ویڈیو جاری کی، ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں، ہمارا سارا خاندان پی ٹی آئی سے منسلک ہے، شیخ رشید کی ویڈیو کو پارٹی سے منسلک نہ کیا جائے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں