سنچورین ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کیخلاف 9 وکٹوں پر 277 رنز بنا لئے

سنچورین (مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپر سپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اس کی بیٹنگ لائن خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور کیوی باﺅلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز کوینٹن ڈی کوک نے سب سے زیادہ 95 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایڈن مارکرم نے 20، زبیر حمزہ نے 39، فاف ڈوپلیسی نے 29، ریسی وینڈر ڈوسن نے 6، ڈوین پریٹوریس نے 33، کیشو مہاراج نے 6 اور کاگیسو ربادا نے 12 رنز بنائے جبکہ ڈین ایلگر کوئی سکور نہ بنا سکے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سیم کیورین نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 19 اوورز میں 57 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سٹورٹ براڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز اینڈرسن اور جوفرا آرچر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں