0

چینی وزیر خارجہ کی جاپانی وزیر خارجہ سے ملاقات

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے 25 دسمبر کو بیجنگ میں جاپانی وزیر خارجہ تو شمتسو مو تیگی سے ملاقات کی۔فریقین نے چین – جاپان کے رہنماؤں کے اجلاس میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی خوب تعریف کی اور چین – جاپان تعلقات کی عالمی تناظر میں منصوبہ بندی پر اتفاق کیا ۔

فریقین نے چین اور جاپان کے درمیان طے پانے والے چار سیاسی دستاویزات پر عمل پیرا رہنے کا بھی اعادہ کیا جس کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مزید مضبوط بنایا جائیگا، چین اور جاپان تعلقات کی ترقی کے رجحان کو برقراررکھا جائیگا،اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق چین جاپان تعلقات کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔جاپانی وزیر خارجہ تو شمتسو مو تیگی نے کہا کہ جاپان اگلے سال موسم بہار میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے سرکاری دورہ جاپان کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس کیلئے بھرپور تیاریاں کرنے اور سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے تیار ہے ۔دونوں فریقوں نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال جیسے مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں