0

اکتوبر میں پوری قوم کو اسلام آباد میں جمع کریں گے:مولانا فضل الرحمان

پشاور(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ناجائز اور نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کا طریقہ طے کرلیا ہے،فی الحال بتاﺅں گا نہیں،اکتوبر میں پوری قوم کو اسلام آباد میں جمع کریں گے،یہ اسٹبلشمنٹ نہیں بلکہ عوام کا دھرنا ہوگا،جس میں اپوزیشن جماعتیں بھی شامل ہوں گی،میری گرفتار ی سے بھی اسلام آباد مارچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گابلکہ سیکنڈ اور تھرڈ کمانڈ موجود ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عثمانیہ پشاور میں وفاق المدارس کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم کسی صورت 25 جولائی کے جعلی انتخابات کے نتیجے میں مسلط کردہ اور نااہل حکومت کو تسلیم کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے، ا?ج اڑھائی سو ارب روپے معاف کئے گئے جو اب تک معاف کئے گئے قرضوں میں سب سے زیادہ ہے، ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے،میڈیا پر سختقدغن ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اکتوبر میں خیبر سے کراچی تک پوری قوم اسلام آباد آئے گی، یہ اسٹبلشمنٹ کا دھرنا نہیں بلکہ عوام کا دھرنا ہوگا، ہم نے اسلام آباد لانگ ڈاﺅن کے لئے منصوبہ بندی کر رکھی ہے،اپوزیشن جماعتیں بھی دھرنے میں آئیں گی، اسٹبلشمنٹ پبلک کی رائے نظر انداز نہیں کرسکتی،میری گرفتاری سے مارچ پر کوئی فرق نہیں آئے گا،میری گرفتاری کے بعد سیکنڈ اور تھرڈ کمانڈ موجود ہوگی ،ہمارے مارچ سے حکومت گھر جائے گی، یہ نہیں بتاﺅں گا کہ حکومت کے خاتمے کا کیا طریقہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں