لاہور ، کوئٹہ اور کراچی میں سورج گرہن ختم ہو گیا

لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور ، کراچی اور کوئٹہ میں سورج گرہن ختم ہو گیاہے ،جو کہ تقریبا اڑھائی گھنٹے تک رہا لیکن لاہور میں دھند کے باعث سورج گرہن نہ دیکھا جا سکا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کوئٹہ میں سورج گرہن 7 بجکر39منٹ پرشروع ہوا تھا جو کہ دو گھنٹے 27 منٹ تک رہا ،کوئٹہ میں سورج گرہن 10بجکر8منٹ پراختتام پذیر ہوا جبکہ کراچی میں سورج گرہن صبح 7 بجکر 34 منٹ پر شروع ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سورج گرہن صبح 7بج کر47منٹ 58 سیکنڈ پرشروع ہوا اور سورج گرہن10بج کر 19منٹ28سیکنڈ پر ختم ہوگیا،لاہورمیں دھند کے باعث واضح طورپر سورج گرہن نہ دیکھا جاسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں