ٹی وی کے معروف اداکار اشرف راہی انتقال کر گئے

لاہور(نیوز ڈیسک)سٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

پڑنے پر لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار اشرف راہی کی نماز جنازہ لال پل پنج پیر کے قریبی گراؤنڈ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے سوگواران میں تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

سٹیج، ٹی وی اور فلم اداکار اشرف راہی نے درجنوں سٹیج ڈراموں، ٹی وی اور فلموں میں کام کیا اور وہ مزاح میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے۔ اشرف راہی نے سٹیج ڈراموں شرطیہ مٹھے، مس رانگ کال، منڈے نا سمجھو، ماہی مینوں چھلا پوا دے کے علاوہ پنڈ دی کڑی اور مجاجن جیسی فلموں میں سائیڈ رول ادا کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں