عمران خا ن اور سعودی ولی عہد کا تیسری با ر ٹیلفو نک رابطہ

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے۔وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال۔ عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا جس دوران وزیراعظم پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں