پاکستان میں کل سورج گرہن ہوگا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا کے کئی ملکوں میں کل سورج گرہن ہوگا،پاکستان کے زیادہ ترحصوں میں سورج گرہن دیکھاجا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا،سورج گرہن کا نظارہ کراچی میں سب سے زیادہ نمایاں ہوگا، محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور ، پشاور اور دیگر حصوں میں بھی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا،سورج گرہن کے دوران جزوی طور پر اندھیرا چھائے گا، لیکن نمایاں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 8 بج کر 57 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا،اسلام آباد میں 10 بج کر 15 منٹ تک سورج گرہن رہے گا،کراچی میں 7 بج کر 34 منٹ سے 10 بج کر 10 منٹ تک سورج گرہن رہےگاجبکہ لاہور میں 7 بج کر 47 منٹ پرسورج گرہن شروع ہوگا،لاہور میں سورج گرہن 10 بج کر 19 منٹ پر اختتام ہوگا،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ سورج گرہن دوپہر ایک بج کر 6 منٹ تک مکمل ختم ہوجائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں