0

با بر اعظم وطن واپس لوٹ آئے

  1. لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابراعظم وطن واپس آگئے اور انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا ہےتفصیلات کے مطابق بابراعظم نے انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں سمر سیٹ کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52.54 کی اوسط اور 149 کے سٹرائیک ریٹ سے 578 رنز بنائے۔ بابراعظم کی تسلسل کے ساتھ عمدہ پرفارمنس کے باوجود سمرسیٹ کی ٹیم ساؤتھ گروپ میں چھٹے نمبر پر رہی اور ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی نہ حاصل کر پائی البتہ سمرسیٹ کاؤنٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پاکستانی بیٹسمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔بابر اعظم کو لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ سے چھوٹ دیدی گئی تھی تاہم پاکستان واپسی کے بعدانہوں نے کیمپ میں شریک کرکٹرز سے ملاقات کی اور انفرادی طور پر اپنی ٹریننگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں شروع ہونا ہے، بعد ازاں اتنے ہی ٹی 20 مقابلوں کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا جن میں ان فارم بابر اعظم پاکستان ٹیم کی امیدوں کا محور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں