0

دریائے یانگسی کے تحفظ سے متعلق قانونی مسودے پر نظر ثانی

تیئس تاریخ کو دریائے یانگسی کے تحفظ سے متعلق قانونی مسودہ چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے پندرہویں اجلاس میں جائزے کے لئے پیش کیا گیا۔چین میں دریائے یانگسی کو انتہائی احترام کا درجہ حاصل ہے اور یہ چین کا سب سے بڑا دریا ہے۔ دریائے یانگسی کی مجموعی لمبائی چھ ہزار تین سو کلومیٹر ہے جو چین کے انیس صوبوں سے گزرتا ہے اور اس کے طاس کا رقبہ اٹھارہ لاکھ مربع کلومیٹر ہے ۔

یہ ملک میں مجموعی آبی وسائل کا ایک تہائی اور آبی وسائل سے پیدا ہونے والی توانائی کا ساٹھ فیصد ہے ۔یہ چین کا ایک اہم اسٹریٹجک آبی ذریعہ ،عظیم ماحولیاتی مقام اور سنہری آبی گزرگاہ ہے۔ اس وقت دریائے یانگسی کے طاس کو ماحولیات کے شدید چیلنجز درپیش ہیں۔دریائے یانگسی کے تحفظ سے متعلق قانونی مسودے کا مقصد دریائے یانگسی کے طاس کے ماحولیات کا تحفظ، دریائے یانگسی اقتصادی بیلٹ کی گرین اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے قانونی ضمانت فراہم کرنا ہے۔یہ اقدام چین میں دریاوں کے تحفظ کے حوالے سے اولین قانون سازی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں