اداکارہ منشا پاشا کا سماجی کارکن جبران ناصر کیساتھ منگنی کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اداکارہ منشا پاشا نے سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ آج منگنی کا فیصلہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کا کارڈ شیئر کیا گیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ منگنی کی تقریب کا انعقاد دوپہر کے وقت کیا گیا ہے۔منشا اور ناصر کئی تقریبات میں ساتھ دکھائی دیتے رہے ہیں۔

کامیڈین فائزہ سلیم کی شادی میں دونوں کا رقص سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز رہا تھا۔یاد رہے کہ منشا پاشا اگست 2013 میں اسد فاروقی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں تاہم کچھ وجوہات کی بناء پر دونوں رشتہ برقرار نہ رکھ سکے۔منشا پاشا نے کئی ڈاموں کے ساتھ فلم‘چلے تھے ساتھ’کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم‘لال کبوتر’میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں