چین کااگلے سال سے آٹھ سو پچاس مصنوعات پر عائد درآمدی محصولات تبدیل کرنیکا فیصلہ

چین  نےاگلے سال یکم جنوری سے آٹھ سو پچاس مصنوعات پر عائد درآمدی محصولات تبدیل کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ عوام کی زندگی کی ضروریات کے مطابق روز مرہ اشیا ، کھانے پینے کی چیزوں ، گوشت اور ادویات سمیت دیگر اشیا کی درآمدات میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور سازوسامان کی درآمدی محصولات میں کمی کی جائے گی ۔دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کی اعلی معیاری ترقی ، عالمی آزاد تجارتی زونز کے نیٹ ورک کے قیام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کھلی حکمت عملی پر عمل درآمد کے لیے چین سن دو ہزار بیس میں ایک پٹی ایک شاہراہ سے وابستہ 23 ممالک اور علاقوں کے ساتھ معاہدے کے مطابق کچھ اشیا پر طے شدہ محصولات عائد کرے گا ۔ پاکستان بھی اس فہرست میں شامل ہے جس کے مطابق درآمدی محصولات میں کمی ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں