شہریت بل سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جان شدید خطرے میں ہے اور ان پر کسی بھی وقت حملہ کیا جاسکتا ہے،اس حوالے سے ان کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا دعوی کر رہا ہے کہ نریندر مودی پر حملہ آئندہ دو یا تین دن میں متوقع ہے،22 دسمبر کی شام کو مودی کو رام لیلا گراونڈ میں تقریب میں شرکت کیلئے جا نا ہے،اس دوران ان پر حملہ ہوسکتا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حملہ خود کش ہو سکتا ہے۔ حملہ آور فائرنگ بھی کر سکتا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیانے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کر دئے ہیں کہ پڑوسی ملک یہ حملہ کرانت کی سازش کر رہا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا کی شہریت بل سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی سرکار نے جان بوجھ کر شوشہ چھوڑا ہے، حالات مودی کے کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں، بھارت کے شہری مودی سرکار اور متنازع بل کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں، ہر طرف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں