0

چینی کمیونسٹ پارٹِی کی مرکزی کمیٹی کی دیہات سے متعلق ورک کانفرنس کا انعقاد

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )چینی کمیونسٹ پارٹِی کی مرکزی کمیٹی کی دیہات سے متعلق ورک کانفرنس بیس تا اکیس دسمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں زراعت ، دیہات اور کسانوں کی موجودہ حالت اور ان سے متعلق امور کی وضاحت کی گئی ۔اور ہمہ گیر خوشحال معاشرے کی تکمیل اور غربت کے خاتمے کے لیے ۲۰۲۰ میں زراعت ، دیہات اور کسانوں سے متعلق امور کے بارے میں ہدایات دی گئیں۔ کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں زراعت دیہات اور کسانوں کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت ، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین شی چن پھںگ کے خطاب سے بہت کچھ سیکھا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ کسان کا معیار زندگی خوشحال معاشرے کی تکمیل کا فیصلہ کرتا ہے ۔ غربت کے خاتمے اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کا معیار اگلے سال زراعت ، دیہات اور کسانوں کے بارے میں کاموں کے نتیجے سے قریبی تعلق رکھتا ہے ۔ اس لیے متعلقہ اداروں اور حکومتوں کو زراعت ، دیہات اور کسانوں کی ترقی کے لیے مزید کوشش کرنی چاہیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں