سکردومیں شدید سردی ،دریائے سندھ جم گیا

سکردو(نیوز ڈیسک )سکردو میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی 18 تک پہنچ گیا،شگر میں منفی 15 ،گانچھے میں 20 ، کھرمنگ میں 17 اور روندو میں منفی 14 درجہ حرارت ریکارڈکیاگیا،شدید سردی سے دریائے سندھ جم گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھندکا راج برقرارہے،لاہورمیں کم سے کم درجہ حرارت06زیادہ سے زیادہ14ڈگری ریکارڈ کیاگیا محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بونداباندی کی پیشنگوئی کردی۔

قصورمیں دھندکی وجہ سے حدنگاہ 400 میٹر،سیالکوٹ500میٹر،گجرات میں 320میٹراورشیخوپورہ میں350میٹرہے،لیہ ،عارف والا ، شورکوٹ اور اٹھارہ ہزاری بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں،موٹروے ایم 2پر کوٹ مومن سے سالم انٹرچینج تک دھندہے جبکہ موٹروے ایم 3شدید دھند کے باعث فیض پور انٹر چینج سے درکھانا ٹول پلازہ تک بندکردیاگیا،دھند کے باعث لاہور تا عبدالحکیم موٹر وے ننکانہ صاحب انٹرچینج سے بندہے،چنیوٹ،جہانیاں ،پنڈی بھٹیاں اور کوٹ مومن شدید دھند کی لپیٹ میںہیں،موٹر وے پولیس نے کہاکہ شہری غیر ضروری سفر سے گریزکریں،دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں