سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 85 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ سونے کی 10 گرام قیمت میں 43 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 73 ہزار 45 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1479 ڈالر 40 سینٹ میں فروخت ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں