چینی صدر کی” چین۔ برازیل ارتھ ریسورس سیٹلائٹ A04 ” کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد

بیس دسمبر کو چینی صدر مملکت شی چن پھنگ نے برازیل کے صدر جیر مسیاس بول سانارو کے ساتھ” چین برازیل ارتھ ریسورس سیٹلائٹ اے زیرو فور ” کی کامیاب لانچنگ پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔جناب شی نے کہا کہ چین اور برازیل کی جانب سے اکتیس برس قبل شروع کیا جانے والا منصوبہ آج ترقی پزیر ممالک کے درمیان “ائیرو اسپیس” کے شعبے میں تعاون کا ایک کامیاب نمونہ بن چکا ہے اور ہائی ٹیک میدان میں جنوب-جنوب تعاون کی ایک بہترین مثال قائم کی گئی ہے۔

مصنوعی سیارے کی کامیاب لانچنگ چین اور برازیل کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں فریق چین۔برازیل خلائی تعاون کے دس سالہ منصوبے پر عملدرآمد کریں گے، مستقبل میں “سیٹلائٹ تعاون” کو فروغ ملے گا، چین۔برازیل جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید تقویت حاصل ہو گی اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے ثمرات لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں