0

چین کا ایران کے جوہری مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات پر زور

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے انیس تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ ایران کا جوہری مسئلہ اس وقت ایک نازک مرحلے میں ہے جسے سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔ مذاکرات اس مسلے کے حل کا درست انتخاب ہے۔

جناب چانگ نے سلامتی کونسل کے زیر اہتمام ایران کے جوہری مسئلے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں مذکورہ خیالات کا اظہار کیا- انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق جامع معاہدہ سلامتی کونسل سے منظور شدہ ہے جو مختلف فریقوں کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اس معاہدے پر مکمل اور مؤثر عمل درآمد ہی ایران کے جوہری مسئلے کے حل اور موجودہ کشیدہ صورتحا ل میں کمی کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امریکہ کی مذکورہ معاہدے سے یک طرفہ علیحدگی اور ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر تشویش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں