0

میری والدہ نے والد کو قتل کیا تھا۔۔۔معروف اداکارہ کا تہلکہ خیز انکشاف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ شارلیز تھیرون نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ جورڈا نے والد چارلس کا قتل کیا تھا جو انہوں نے اپنے بچاو میں کیا، اس قتل پر مجھے کوئی شرمندگی نہیں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق شارلیز تھیرون نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی والدہ نے اپنا بچاؤ کرتے ہوئے والد کی جان لے لی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں 15 سال کی تھی جب والد نے نشے کی حالت میں مجھ پر اور میری ماں پر فائرنگ کی۔ شارلیز نے بتایا کہ ہم دونوں ایک دروازے کے پیچھے چھپے تھے اور خوش قسمتی سے ہمیں ایک بھی گولی نہیں لگی، جس کے بعد والدہ نے اپنے بچاؤ میں آگے بڑھ کر ان پر حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا اور اس قتل پر مجھے کوئی شرمندگی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں