شوٹ کے دوران ماڈلز کی برہنہ تصاویر بنانے کا انکشاف

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )دوران شوٹ ماڈلزاور اداکارائوں کی برہنہ تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف،ڈریس تبدیل کرتے وقت فوٹو گرافرز کیمرہ آن چھوڑ دیتے ہیں جس سے تصاویر اور ویڈیو بنتی رہتی ہے۔بعد ازاں ان تصاویر اور ویڈیوز کو ماڈلز اور اداکارائوں کو بھیج کر ان سے پیسے بٹورے جاتے ہین انکار پر یہ تصاویراور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی جاتی ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ ان دنوں لاہور میں چند فوٹو گرافر اس مذموم دھندے میں ملوث ہیں جو ان ماڈلز اوراداکارائوں کے برانڈ شوٹس کرتے وقت ڈریس تبدیل کرنے کے دوران اپنا کیمرہ آن چھوڑ کر چلے جاتے ہیں جس سے ماڈل کو لگتا ہے کہ روم میں کوئی نہیں ہے اور وہ بلاجھجھک ڈریس تبدیل کرنا شروع کردیتی ہیں اسی دوران ان کی لاعلمی میں ان کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بن جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں