سعودی وزیر خارجہ کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،عادل الجبیر وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،عادل الجبیر وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے

،ملاقاتوں میں دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا,اس کے علاوہ دیرینہ تعلقات، سلامتی اور معاشی امور پر بھی گفتگو ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں