پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ کے لئے ٹریفک پلان جا ری

کراچی(نیوزڈیسک): پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق ٹیسٹ میچ 19 تا 23 دسمبر کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا، میچ دیکھنے کے لیےآنے والے شائقین کو قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا لازم ہوگا۔ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق ایکسپو سینٹر، اتوار بازار اور رعنا لیاقت گرلز کالج گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔حبیب ابراہیم روڈ، اسٹیڈیم فلائی اوور سے سرشاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر ٹریفک کے لیے بند ہو گا، حسن اسکوائر فلائی اوور سے اسٹیڈیم روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ سے آنے والے شہری، نیو ٹاؤن اور ڈالمیا کا راستہ اختیار کریں۔ملینیئم سے حسن اسکوائر جانے والے شہری نیو ٹاؤن کا راستہ اختیار کریں جب کہ میچ کے دنوں میں نیو ٹاؤن پر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں