0

چین کی مددسے گوادر میں عوامی خدمت کے دومنصوبوں کا آغاز

سولہ دسمبر کو پاکستان کے صوبے بلوچستان کی بندرگاہ گوادر میں چین کی مدد سے عوامی خدمت کے دو منصوبوں کی تعمیر کا آغاز ہوا۔مذکورہ دو منصوبوں میں ایک پیشہ ورانہ ٹییکنیکل کالج اور ایک ہسپتال شامل ہے۔کالج کا کل رقبہ سات ہزار پانچ سو مربع میٹر سے زائد ہے جس کی تعمیر چین کی چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے کی جا رہی ہے اور منصوبے کی تعمیراتی مدت تقریباً انیس ماہ ہوگی۔ ہسپتال کا رقبہ تقریباً بارہ ہزار مربع میٹر ہے جو کہ گانسو کی تعمیراتی کمپنی کی طرف سے تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس کی تعمیراتی مدت دو سال ہوگی۔

بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نےان منصوبوں پر تعمیراتی کام آغاز کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے یہ دونوں منصوبے گوادر میں افرادی قوت کی ترقی اور طبی سہولیات کو بلند کرنے میں بے حد مددگار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں