0

اکشے کو جامع ملیہ میں طلبہ پر تشدد کی ویڈیو لائک کرنا مہنگا پڑ گیا

(مانٹیرنگ ڈیسک): بالی وڈ اداکار اکشے کمار کو جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبہ پروحشیانہ تشدد کی ویڈیو کو لائک کرنا مہنگا پڑ گیا اور مداحوں نے انہیں دوغلا قرار دیدیا۔اکشے کمار مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان دینے یا مختلف سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث اکثراپنے ہی مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنتے ہیں۔گزشتہ دنوں بھارتی پولیس نے نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گھس کر طلبہ پر وحشیانہ تشدد کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں۔اکشے کمار نے انہی ویڈیوز میں سے ایک کو لائک کیا تھا، تاہم مداحوں کی جانب سے شدید تنقید نے انہیں مجبور کر دیا کہ وہ اسے واپس ’اَن لائک‘ کر دیں۔اس حوالے سے اکشے کمار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کرنے کی ویڈیوکو میں نے ’لائک‘ غلطی سے کیا تھا‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ در اصل دوسری ٹوئٹس کو دیکھتے ہوئے مجھ سے لائک ہوگیا تھا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد جب مجھے احساس ہوا توفوراً ہی اسے ’اَن لائک‘ کردیا تھا کیونکہ میں اس طرح کسی بھی تشدد کا حامی نہیں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں