حکومت کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی درخواست نہیں دی، کیری لام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے تین ستمبر کو نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مرکزی حکومت کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی درخواست نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہانگ کانگ کو مشکلات سے نکالنے کیلئے پر اعتماد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کی صورتحال پیچیدہ ہونے سے لے کر اب تک میں نے مرکزی کمیٹی سے کبھی بھی اپنے استعفی کے لئے نہیں کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی واضح پیغام ہے۔ استعفیٰ نہ دینے کی وجہ یہ ہے کہ میں اب بھی سمجھتی ہوں کہ میں اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہوں۔

دو ماہ گزرنے کے بعد اس وقت بھی ہانگ کانگ کی صورتحال بہت سنگین ہے۔ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں کہ موجودہ مشکل حالات کا خاتمہ کب ہو گا، لیکن مجھ میں اب بھی اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے اعتماد، حوصلہ اور عزم موجود ہے، لہذا میں استعفی دینے پر غور نہیں کر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں