چین ، سری لنکا “دی بیلٹ اینڈ روڈ “کی تعمیراتی کامیابی کی نمائش

چین، سری لنکا “دی بیلٹ اینڈ روڈ “کی تعمیراتی کامیابی کی نمائش 13تا 14 دسمبر سری لنکا کے ہمبنٹوٹا علاقے میں منعقد ہوئی۔سری لنکا، چین دوستی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوناتیلاک نے 13 تاریخ کو اس نمائش کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کولمبو سے باہراس طرح کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد سری لنکا کے عوام کو چین کی ترقی کو بہتر طور پر سمجھانا اور سری لنکا اور چین کے مابین دوستانہ تعاون اور تبادلے کو مستحکم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب کے بعد ، مہمانوں نے چین اور سری لنکا کی ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر خاص طور پر جنوبی سری لنکا کے بڑے کامیاب منصوبوں کی عکاسی کرنے والی ویڈیو اور تصاویر دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں