پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی واٹس ایپ سے لاعلم

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں صرف 39 فیصد لوگ میسیجنگ اینڈ کالنگ ایپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں کل 39 فیصد آبادی واٹس ایپ استعمال کرتی ہے جب کہ بقیہ 61 فیصد لوگوں کو واٹس ایپ پلیٹ فارم کے بارے میں معلوم ہی نہیں یا تو وہ اسے استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان نے اس سروے کو 3 حصوں میں تقسیم کیا ہے۔

1. شہری اور دیہی
سروے کے مطابق واٹس کے استعمال میں پاکستان کے تمام شہری علاقوں کی بات کی جائے تو 48 فیصد آبادی واٹس ایپ کا استعمال کرتی ہے جب کہ اس کے برعکس اگر دیہی علاقوں کی بات کریں تو اس کی تعداد 34 فیصد ہے۔پاکستان کے دیہی علاقوں میں 56 فیصد آبادی واٹس ایپ استعمال نہیں کرتی جب کہ 6 فیصد آبادی کو واٹس ایپ کے بارے میں معلوم ہی نہیں۔ اسی طرح شہری علاقوں میں 49 فیصد آبادی واٹس ایپ کا استعمال نہیں کرتی جب کہ 3 فیصد آبادی کو ایپ کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔

2. عمر کے اعتبار سے

سروے کے مطابق وہ نوجوان جو 90 کی دہائی میں پیدا ہوئے ان میں واٹس ایپ کا استعمال30 سال کی عمر کے لوگوں سے زیادہ پایا گیا۔

30 سال سے کم عمر کی 46 فیصد آبادی واٹس ایپ استعمال کرتی ہے جب کہ 30 سے 50 سال کی عمر کی 36 فیصد آبادی واٹس ایپ استعمال کرتی ہے۔دوسری جانب سروے میں بتایا گیا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کی 8 فیصد آبادی واٹس ایپ کا استعمال کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں