0

چین کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شریک فریقین کی مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے کا عزم

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک )سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں جاری اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی فریم ورک کنونشن پارٹنرز کی پچیسویں کانفرنس اختتامی مرحلے میں داخل ہورہی ہے تاہم مختلف فریقوں کے مابین مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔چینی وفد کے سربراہ اورنائب وزیرماحولیات زاو ینگ مین نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ چین مثبت اور تعمیری رویہ اپناتے ہوئے مختلف فریقوں کی مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں ترقی پذیر ممالک کی معاونت کے حوالے سے ترقی یافتہ ممالک “محرک” نہیں ہیں جس کے باعث حالیہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ چین نے اس حوالے سے اپنی تجاویز کا تبادلہ بھی کیا ہے۔زاو ینگ مین نے مزید کہا کہ مختلف فریقوں کے مابین سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں اور شرکاء کے درمیان یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کے خلاف اتفاق رائے پایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں