برطانوی الیکشن،کنزرویٹو پارٹی نے ایک بار پھر میدان مارلیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ میں عا م انتخابات برطانیہ کے عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔چھ سو پچاس میں سے پانچ سواکیس نشستوں کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی نے کامیابی کیلئے مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ابتدائی نتائج کے بعد وہ تین سو چھبیس سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ لیبر 192 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔سکاٹش پارٹی 44 سیٹوں کے ساتھ تیسرے جبکہ لبرل ڈیموکریٹس 8 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے،ڈی یو پی نے بھی آٹھ نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ دیگر جماعتیں کل تیرہ نشستوں پر کامیابی سمیٹ سکی ہیں۔کنزرویٹو پارٹی کی رہنما سابق وزیراعظم تھریسامے بھی اپنی نشست جیت چکی ہیں جبکہ لبرل ڈیموکریٹس کی سربراہ جو سوئن سن کامیاب نہ ہوسکیں۔

اب تک 11 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے انتخابات میں کامیابی کے نتائج بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔لبرل پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار طاہر ملک پہلی بار کامیاب،،لیبر پارٹی کی ناز شاہ بریڈ فورڈ سے پھر جیت گئیں، ساجد جاوید بھی اپنی نشست بچانے میں کامیاب رہے۔مانچسٹر سے افضل خان،بریڈ فورڈ سے لیبر پارٹی کے عمران حسین اورکوونٹری سے لیبر پارٹی کی زاراشاہ بھی کامیابی سمیٹنے والوں میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں