سعودی عرب میں ایک اورسینما گھر کا افتتاح ہوگیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔جازان کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن عبدالعزیز نے 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے تیار کیے جانے والے سینما گھر کا افتتاح کیا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

سینما میں 10 ہال ہیں جن میں سے دو بچوں کے لیے مختص کیے گئے جبکہ ہر ہال میں 80 سے 120 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق سینما گھرکے افتتاح کا مقصد عوام کو ا±ن کے شہر میں ہی سستی اور اچھی تفریح فراہم کرنا اور ا±ن کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں