پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز, میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

روالپنڈی (نیوزڈیسک )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا۔سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا لیکن ابھی سری لنکا کا اسکور 225 رنز پر پہنچا تھا کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ دھنن جایا ڈی سلوا 54 اور نیروشن ڈک ویلا 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ خراب موسم اور بارش کے باعث پہلے روز بھی صرف 68 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔سری لنکان کی جانب سے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے 59 اور اوشادا فرنینڈو 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں