0

صرف ایک کینو موسم سرما میں بالوں کے مسائل حل کر سکتا ہے

کینو سے جلد کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے حوالے سے سب ہی جانتے ہیں لیکن سرد موسم میں اس رسدار سے بالوں کی حفاظت اور چمک کا بھی خاص خیال رکھا جا سکتا ہے، یہ ہم میں سے کم افراد ہی جانتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق کینو میں وافر مقدار میں قدرتی طور پر وٹامن سی ملتا ہے جس سے ناصرف انسان کا دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے بلکہ جسم میں پروٹین کولیگن کی مقدار بھی مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے جو جلد کے ساتھ بالوں کے لیے بھی بہت اہم ہے۔

اس کے علاوہ کینو میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔موسم سرما میں جلد کے ساتھ بال بھی خشک ہو جاتے ہیں جس سے بالوں کی چمک اور خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔

اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بیوٹیشنز کا کہنا ہے کہ اگر موسم سرما میں کینو کا سیرم پورے بالوں میں لگایا جائے تو بال نرم و ملائم اور چمکدار ہو جائیں گے۔کینو کا سیرم تیار کرنے کے لیے ایک پورے کینو کو چھلکے سمیت گرینڈر میں گرینڈ کر دیں جس کے بعد اسے بالوں کی جڑوں سے لے کر جہاں تک لمبائی ہو بالوں کی وہاں تک لگائیں اور پھر کچھ دیر بعد بالوں کو دھولیں۔کینو کا سیرم بالوں میں استعمال کرنے سے موسم سرما میں بالوں کی خوبصورتی برقرار رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں