0

​چین کا جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی سے گریز پر زور

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے گیارہ تاریخ کو عالمی برادری بالخصوص جزیرہ نما کوریا کے مسئلے سے متعلق اہم فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک معقول اور منصفانہ موقف اپنائیں اور دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے جزیرہ نما کو دوبارہ کسی تنازعہ میں مت الجھنے دیں۔جناب جانگ جون نے کہا کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنے کے معاملے پر تسلسلسے متعدد مثبت اقدامات کیے ہیں ، لیکن سلامتی اور ترقی سے متعلق شمالی کوریا کے جائز خدشات اور مطالبات پر مناسب طریقے سے غور و خوض نہیں کیا گیا ہے ، جو بات چیت کے عمل میں موجودہ تعطل اور صورتحال میں کشیدگی کی ایک اہم وجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں