مکاو میں پہلی لائٹ ریلوے باضابطہ طور پر فعال

مکاو خصوصی انتظامی علاقے کی مادر وطن میں واپسی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر دس تاریخ کو مکاو میں پہلی لائٹ ریلوے با ضابطہ طور پر فعال ہو گئی۔چین کی قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب سربراہ حہ ہو ہوا، مکاو خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو زو شی این اور مکاو خصوصی انتظامی علاقے کے محکمہ نقل و حمل کے سربراہ لو لی وین سمیت متعدد شخصیات نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔مذکورہ لائٹ ریلوے “دانگ زائی لائن10” کی کل لمبائی نو اعشاریہ تین کلومیٹر جبکہ اسٹیشنوں کی تعداد گیارہ ہے۔ لائٹ ریلوے لائن کا دائرہ کار مکاو کے دانگ زائی علاقے کے اہم شہری اور سیاحتی مقامات تک ہے جبکہ مکاو کی تینوں اہم بندرگاہیں بھی اس سے منسلک ہیں۔اطلاعات کے مطابق لائٹ ریلوے “دانگ زائی لائن 10” کا آغاز مکاو میں ریلوے نظام کی تعمیر کا پہلا قدم ہے جبکہ مستقبل میں لائٹ ریلوے کے دائرہ کار کو مزید توسیع حاصل ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں