ائیر فورس کارگو طیارہ اچانک لاپتہ

سانتیاگو (مانیٹرنگ ڈیسک )چلی میں ائیر فورس کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا،طیارے میں 38 افرادسوار تھے، طیارے کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چلی میں ائیر فورس کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا،چلی فضائیہ کے مطابق طیارے نے انٹارکٹیکا بیس کیلئے اڑان بھری تھی،طیارے میں 38 افرادسوار تھے، طیارے میں عملے کے 17 افراد اور 21 مسافرسوارتھے،خبرایجنسی کے مطابق طیارے کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں