اداکارہ رباب ہاشم کی ایکشن فلموں میں کام کرنے کی خواہش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکارہ رباب ہاشم نے ایکشن فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ رباب ہاشم نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی ایکشن فلم میں کام کریں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی بھی ایکشن فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ فورا قبول کریں گی۔ ایک سوال کے جوان میں انہوں نے کہاکہ ڈرامہ ”میں ماں نہیں بننا چاہتی“ اور ”محبت خواب سفر“ ان کی پسندیدہ پراجیکٹس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ماہرہ خان اور صباقمر سے بہت متاثر ہیں۔ اور میکال ذوالفقار ان کے پسندیدہ اداکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں