0

میانمار کے صدر اور چینی وزیرخارجہ وانگ ای کی ملاقات

سات دسمبر کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے میانمار کے دارالحکومت نیپیڈو میں میانمار کے صدر ون مائنٹ سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین اور میانمار دوست ہمسایہ ممالک ہیں۔فریقین نے ممالک کے مابین برابری اور باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون کی مثال قائم کی ہے۔

چین قومی حالات کے مطابق ترقی کرنے، عالمی برادری میں اپنے مفادات اور قومی وقار کا تحفظ کرنے اور ترقی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں میانمار کی مثبت حمایت کرے گا۔ ہم چین کے مرکزی مفادات اور دلچسپی کےاہم امور میں میانمار کی حمایت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وانگ ای نے کہا کہ اگلے سال چین اور میانمار کے سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جائے گی۔چین میانمار کے ساتھ مل کرکامیاب دو طرفہ تعاون کی بنیاد پر مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرناچاہتا ہےاور چین-میانمار جامع حکمت عملی کے شراکت داری تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

میانمار کے صدر ون مائنٹ نے امید ظاہر کی کہ فریقین دو طرفہ تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پرباہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنائیں گے، دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیراور اقتصادی راہداری کی تعمیر کو تیز کریں گے، معیشت، تجارت ، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں گے اور علاقائی اور عالمی امور میں صلاح و مشورے کو مضبوط بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں