0

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا

کھٹمنڈو (نیوز ڈیسک ) پاکستانی ریسلر محمد انعام بٹ نے ساﺅتھ ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر ایک مرتبہ پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھٹمنڈو میں جاری فائنل مقابلے کے دوران انعام بٹ نے 92 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں نیپال کے سمیت کمار کو ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، پہلے راﺅنڈ میں پاکستانی پہلوان 4 کے مقابلے میں 6 پوائنٹس کے ساتھ خسارے میں تھے تاہم بعد میں انعام بٹ نے حریف پہلوان کی ایک نہ چلنے دی اور گولڈ میڈل جیت کر دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

اپنی کامیابی کے بعد محمد انعام بٹ کا کہنا تھا کہ میں آج جو بھی ہوں، اس ملک کی بدولت ہوں، خوشی ہے کہ ایک بار پھر پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہا ہوں، مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں