سنکیانگ کےمختلف سماجی حلقوں کی سنکیانگ کے حوالے سے امریکی بل کی مذمت

سنکیانگ میں مختلف قومیتوں اور حلقوں کی شخصیات نے سنکیانگ کی صورتِ حال کو منفی رنگ دینے کے امریکی عمل کی شدید مخالفت اور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ میں انتشارپھیلانے کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا اور سنکیانگ کے عوام اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

سنکیانگ کے محکمہ برائے ثقافت اور سیاحت کے سربراہ محمد یوسف جیان نے کہا کہ حالیہ چند برسوں میں سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے سلسلے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ سنکیانگ میں مختلف قومیتوں کے عوام معاشرے میں موجود استحکام اور خوشحالی سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور عوام کے احساس حصول، احساس خوشحالی اور احساس سلامتی مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں۔امریکہ کی سازش سنکیانگ کی ترقی اور خوشحالی کو روک نہیں سکتی۔

سنکیانگ میں اسلامی ایسوسی ایشن کے سربراہ مولانا تمونیازی نے کہا کہ میں سنکیانگ کے مسلمانوں کی طرف سے ان تمام مغربی قوتوں کو، جو چین کی ترقی کو روکنا اور سنکیانگ کے استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں تنبیہہ کرتا ہوں کہ سنکیانگ میں قائم پیشہ ورانہ مہارت کے تعلیمی اور تربیتی مراکز کو منفی رنگ نہ دیں۔ہمیں یقین ہے کہ سنکیانگ کا مستقبل بے حد تابناک ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں