یانگ جیے چھی کی امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک بات چیت

سات دسمبر کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور دفتر برائے سفارتی امورکے سربراہ یانگ جیے چھی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔یانگ جیے چھی نے واضح الفاظ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں امریکہ نے نام نہاد “ہانگ کانگ انسانی حقوق اور جمہوریت بل” کو قانونی شکل دی، ایوان نمائندگان میں دو ہزار انیس کے لیے نام نہاد ویغور انسانی حقوق کے پالیسی بل کی منظوری دی گئی اور امریکی سرکاری اہلکاروں نے کئی مرتبہ چین کے سیاسی نظام اور پالیسیوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا یا اشتعال انگیز بیانات دیے۔

یہ سب نا صرف چین کے داخلی امور میں کی جانے والی کھلی مداخلت، بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ چین اور امریکہ کے عوام اور عالمی برادری کی خواہش کی خلاف ورزی بھی ہے۔ چین اس کی سخت مخالفت اور مذمت کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کو بدنام کرنے کے ہتھکنڈوں سے باز آ جائے اور چین کے داخلی امور میں مداخلت کو فوراً بند کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں