0

فیکٹری میں آتشزدگی ،43 مزدور ہلاک،50 سے زائد زخمی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )اناج منڈی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی سے 43 مزدورجھلس کر ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اناج منڈی میں آگ لگنے کاواقعہ آج صبح پیش آیا،واقعہ کے وقت فیکٹری میں موجود زیادہ تر افراد سو رہے تھے،آتشزدگی واقعہ میں جھلس کر43 مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈکی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں،ریسکیو عملے نے بروقت کاررروائی کرکے متعدد افراد کو بچالیاجن میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں