0

سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس

چینی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس چھ تاریخ کو منعقد ہوا۔اجلاس میں 2020ء کے اقتصادی ہدف کا جائزہ لیا گیا جبکہ مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کی ورکنگ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اجلاس کے دوران آئںدہ برس 2020ء میں پارٹی کے طرز عمل اور انسداد بدعنوانی سے متعلق انتظامات کا فیصلہ کیا گیا۔ سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی چن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اس سے قبل، جنرل سکریٹری شی چن پھنگ نے سنٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی میزبانی کی جس میں 2019ء میں مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کی ورکنگ رپورٹ اور انیسویں مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی تیاری کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں