0

سردی کی شدت میں اضافہ، گیس بھی غائب

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر میں یخ بستہ ہواؤں سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ گیس کی فراہمی بھی معطل ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اطلاعات کے مطابق شہر میں یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی شدید سردی کا راج ہے۔سرد ہواؤں کے باعث شہر بھر میں گیس غائب ہے جب کہ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے، کھانا پکانے سمیت روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے پرشہریوں نے لکڑی اور گیس سلنڈروں کا استعمال شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں