سابق ‘مِس پاکستان ورلڈ’ کار حادثےمیں جاں بحق

سابق ’مِس پاکستان ورلڈ‘ زینب نوید حیدر امریکا میں ہونے والے ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ زینب نوید نے 2012 میں ‘مس پاکستان یو ایس’ نامی تنظیم کی جانب سے کینیڈا میں منعقد ہونے والے ‘مس پاکستان ورلڈ ‘کا مقابلہ جیتا تھا اور ان دنوں وہ نیویارک میں رہائش پذیر تھیں۔لاہور میں پیدا ہونے والی زینب نوید نے2012 ’مس پاکستان ورلڈ‘ کا مقابلہ جیتنے کے بعد فلپائن میں ہونے والے مس ارتھ 2012 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ زینب نوید کی ہلاکت کا واقعہ گذشتہ دنوں نیویارک میں پیش آیا جب ان کی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی اور سامنے سے آتی ہوئی ٹریفک کے سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد زینب نوید گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں تھیں تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔32 سالہ زینب نوید کی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی اور سامنے سے آتی ہوئی ٹریفک کے سامنے آگئی.لاہور میں پیدا ہونے والی زینب نوید نے2012 ’مس پاکستان ورلڈ‘ کا مقابلہ جیتنے کے بعد فلپائن میں ہونے والے مس ارتھ 2012 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا۔مس پاکستان یو ایس کی ویب سائٹ کے مطابق زینب نوید اس تنظیم کی آج کل صدر بھی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں