ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد جبکہ وسطی اور جنوبی حصوں میں خشک رہے گا۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ لاہور دس کراچی اکیس پشاور چھ کوئٹہ پانچ مظفر آباد چار گلگت منفی تین اور مری ایک ڈگری سینٹی گریڈ-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں